خام تیل کی قیمتیں گر گئیں، پاکستانیوں کو بھی خوشخبری ملنے کا امکان

Jul 04, 2023 | 09:10:AM

(ویب ڈیسک )عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق عالمی پیداوار میں کمی کے خدشات پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں، برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کی گراوٹ دیکھی گئی ہے،برینٹ کی قیمت کم ہو کر 74.65 ڈالر ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی (West Texas Intermediate )کی قیمت انہتر اعشاریہ سات نو ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف معاہدہ ،موڈیز نے پاکستان کو خبردار کر دیا

واضح رہے کہ سعودی عرب اور روس کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے لیے تیل کی پیداوار میں کٹوتی بھی رائیگاں گئی، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے سے پاکستانیوں کو پٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری ملنے کا امکان ہے ۔

مزیدخبریں