القادر ٹرسٹ کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا امکان

Jul 04, 2023 | 09:23:AM

(ویب ڈیسک) چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کی تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں جبکہ نیب راولپندی نے دونوں کو آج طلب بھی کر رکھا  ہے ۔

تفصیلات کے مطابق القادر ٹرسٹ میں مبینہ کرپشن کے الزام پر نیب نے اپنی تحقیقات مکمل کر لی ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف ناقابل  تردید ثبوتوں کی بنا پر ان کی گرفتاری کسی بھی وقت عمل میں لائی جا سکتی ہے ، نیب راولپنڈی نے دونوں افراد کو آج طلب بھی کر رکھا ہے جس میں چیئرمین تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ کو نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے کڑے سوالوں کے جواب دینا پڑیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں :عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں، پاکستانیوں کو بھی خوشخبری ملنے کا امکان

ذرائع کے مطابق بشریٰ  بی بی کو نیب نے کم و بیش 11 کلیدی سوالات اور دستاویزات لانے کا کہہ رکھا ہے جن میں القادر یونیورسٹی زمین کی خریداری کی تفصیلات اور پراپرٹی ٹائیکون سے تحفوں کی تفصیلات کے بارے میں سوالات بھی شامل ہیں ، خیال رہے کہ گزشتہ نوٹس پر سابق وزیراعظم اور سابق خاتون اول نیب راولپنڈی میں پیش نہیں ہوئے تھے۔



مزیدخبریں