مون سون بارشوں کا آغاز ہوتے ہی ملک کا موسم خوشگوار 

Jul 04, 2023 | 09:34:AM
ملک میں مون سون کی پہلی بارش کا آغاز ہوتے ہی موسم خوشگوار ہوگیا۔ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار اور بالائی/وسطی پنجاب میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم) ملک میں مون سون کی پہلی بارش کا آغاز ہوتے ہی موسم خوشگوار ہوگیا۔ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار اور بالائی/وسطی پنجاب میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔ 

شہر لاہور میں مون سون بارشوں کا آغاز ہونے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ گزشتہ رات تیز آندھی اور بارش سے گرمی کی شدت میں کمی محسوسم کی گئی۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران 20 فیصد بارش کے امکانات موجود ہیں۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کم سے کم  درجہ حرارت 26 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔

پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور چھٹے نمبر پر آ گیا ہے۔

شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 83 ریکارڈ کی گئی ہے۔ شا ڈی ایچ اے 74، یو ایس قونصلیٹ میں شرح 55 ریکار، ڈہدرہ 147 جبکہ جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 76ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ،ایبٹ آباد، بالاکوٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:  القادر ٹرسٹ کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا امکان

چارسدہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، کرم، بنوں، وزیرستان اورڈی آئی خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکول، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

 بہاولنگر، نارووال، سیالکوٹ، ساہیوال، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، اور لاہور میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

ملک کے بیشتر اضلاع بلوچستان، سندھ میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔ بعد دوپہر قلات، خضدار، ژوب  اور بارکھان میں چند مقامات پر آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ کشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔