توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار، عمران خان کی سنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بڑی پریشانی حل ہو گئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دے دیا، چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر لی، سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ ٹرائل قابل سماعت قرار دیا تھاجسے اب اسلام آباد ہائیکورٹ نے رد کر دیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:القادر ٹرسٹ کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا امکان