(حسن علی) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 15 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مرغی کا گوشت 15 روپے سستا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت 641 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کے پرچون ریٹ میں 10 روپے کمی کے ساتھ 427 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: وکیل قتل کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی کیخلاف درخواست پر سماعت
دوسری جانب فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 233 روپے فی درجن مقرر ہے۔ انڈوں کی پیٹی 6870 روپے میں فروخت ہوگی۔