آئی ایم ایف کیساتھ ڈیل ہوتے ہی ڈالر لڑکھڑاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان )آئی ایم ایف قرض معاہدہ اپنا رنگ دیکھانے لگا، ڈالر دھرم سے نیچے آ گرا، ایک ہی دن میں بڑی کمی ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے، کاروباری روز کے آغازپر ہی انٹر بینک سے بڑی خبر آئی ہےکہ ڈالر 10 روپے 99 پیسے سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 275 روپے کا ہوگیا۔
کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 285.99 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا جبکہ ایک گھنٹے کے اندر ہی ڈالر سستا ہوکر 275 روپے کا ہوگیا، واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ سے قرض بحالی پروگرام شروع ہو گیا ہے، جس کے تحت پاکستان کو 3 ارب ڈالر ملیں گے ، آئی ایم ایف ڈیل کے بعد سٹاک ایکس چینج میں غیر معمولی تیزی دیکھی جا رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:قرض معاہدہ اثر دیکھانے لگا