قمبر میں گیسٹرو وبا بے قابو ہونے سے صورتحال خوفناک  ہوگئی

Jul 04, 2023 | 11:10:AM

(اخلاق چانڈیو) قمبر اور گردونواح میں گیسٹرو وبا پھیلنے سے بڑی تعداد میں متاثرہ افراد ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق  ایک ہی روز میں 130 افراد گیسٹرو کی وبا میں مبتلا ہو گئے جبکہ تین روز میں سرکاری اسپتال ڈی ایچ کیو میں گیسٹرو وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 435 تک پہنچ گئی ہے۔ گیسٹرو میں مبتلا ہونے والوں میں بچے، مرد اور خواتین بھی شامل ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسلسل بجلی کی بندش، شدید گرمی، خراب پانی کےاستعمال سمیت باسی کھانا کھانے سے گیسٹرو وبا پھیلی۔ 

مزید پڑھیں: وکیل قتل کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی کیخلاف درخواست پر سماعت

اُن کا مزید کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں کی تعداد میں متاثرہ افراد علاج کیلئے اسپتالوں کا رُخ کر رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں