مرغی کا گوشت 250 روپے مہنگا، عوام کی چیخیں نکل گئیں

Jul 04, 2023 | 12:09:PM

(علی حمزہ )معاشی اعشاریوں اور  آئے روز اشیائے ضروریہ  کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان شہریوں کو ایک اور جھٹکا لگا ہے، حیدرآباد میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان کو پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق حیدر آبادمیں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 250 روپے اضافے کے بعد 600 سے بڑھ کر 850 روپے ہوگئی، پرائس کنٹرول کمیٹی اور انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول نہ کرسکیں ۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف کیساتھ ڈیل ہوتے ہی ڈالر لڑکھڑاگیا

دوسری جانب لاہور میں مرغی کےگوشت کی قیمت میں 15 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے،مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت  641 روپے کلو مقرر کی گئی ہے،زندہ برائلر مرغی کے پرچون ریٹ میں 10 روپے کمی کے ساتھ 427 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔ دوسری جانب فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 233 روپے فی درجن مقرر ہے۔ انڈوں کی پیٹی 6870 روپے میں فروخت  ہوگی۔



مزیدخبریں