گرمی کے ستائے شہریوں کو حکومت نے بجلی کا جھٹکا دے دیا

Jul 04, 2023 | 12:49:PM
Heat, citizens, government, electricity, shock, gave, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)گرمی کے ستائے شہریوں کو حکومت نے440 وولٹ کا جھٹکا دے دیا، تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے  25 پیسے اضافہ کر دیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے مالی سال 23-2022 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی گئی ہے، نیپرا کی جانب سے بجلی ایک  روپے 25 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن  جاری کر دی گیا ، قیمت کا اطلاق جولائی، اگست اور ستمبر 20‬23 کے بلوں پر ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں :آئی ایم ایف کیساتھ ڈیل ہوتے ہی ڈالر لڑکھڑاگیا
نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹر اتھارٹی نے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد ڈسکوز کے صارفین کے لئے تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مدمیں ایک روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، ڈسکوز نے نیپرا کوسہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی، اتھارٹی نے ڈسکوز کی درخواست پر 24 مئی کو عوامی سماعت کی تھی۔


اس سے قبل صارفین سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 47 پیسے اوسطاًفی یونٹ چارج کیا جا رہا تھا جو کہ جون 2023 تک تھا،اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائےلائف لائن صارفین پر ہوگا، اس اضافے کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔