جنونی شخص کا رکشہ سوار خاتون پر قاتلانہ حملہ، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر کیانی) جہلم کے ڈومیلی چوک میں جنونی شخص نے رکشے پر سوار خاتون پر نوک دار آلے سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ حملہ کرنے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق جنونی شخص نے ڈومیلی چوک میں رکشہ سوار خاتون پر قاتلانہ حملہ کرنے کی کوشش کی۔ ملزم نے پیچ کس نما آلے سے حملہ کر کے خاتون کو زخمی کر دیا۔ لوگوں نے اشتعال میں آکر جنونی شخص کی لاتوں مکوں سے درگت بنا ڈالی۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس کو دس سے بارہ مرتبہ کال کی لیکن پھر بھی کوئی پولیس اہلکار موقع پر نہ پہنچا۔ جنونی شخص عوام سے جوتیاں کھانے کے بعد رفوچکر ہو گیا جبکہ خاتون کو آر ایچ سی ڈومیلی پہنچا دیا گیا۔