بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام : اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان کی رپورٹ نے پی ٹی آئی کا پول کھول دیا

2017-18 مالی سال کے چوتھے کوارٹر میں بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کو 23 ارب روپے جاری کیے جبکہ بینظیر اِنکم سپورٹ نے حکومت سے 29 ارب روپے کی ڈیمانڈ کی تھی۔رپورٹ

Jul 04, 2023 | 13:59:PM

(24نیوز)  2017-18 میں تحریک انصاف کی حکومت  نےبینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام سے سوتیلا سلوک کیا۔ اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان کی رپورٹ نے فنڈز کی کم فراہمی کا پول کھول دیا۔

2017-18 مالی سال کے چوتھے کوارٹر میں بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کو 23 ارب روپے جاری کیے جبکہ بینظیر اِنکم سپورٹ نے حکومت سے 29 ارب روپے کی ڈیمانڈ کی تھی۔رپورٹ کے مطابق 6 ارب روپے کم جاری کیے جانے کے باعث غریب بینفیشریز کو رقم کی ادائیگی نہ ہو سکی۔ اِنکم سپورٹ کی جانب سے یاد دہانی کے باوجود حکومت نے فنڈز جاری نہ کیے۔ حکومت نے فنڈز جاری کرنے کے بجائے اِنکم سپورٹ پروگرام کو فنڈز سرنڈر کرنے کا حکم دیا۔ 

مزید پڑھیں:  سی آئی اے پولیس کی کارروائی، 3 رکنی ہاؤس رابر گینگ گرفتار

حکومت نے بجٹ میں بینظیر اِنکم سپورٹ کے لیے 1 کھرب 21 ارب روپے فنڈز مختص کیے تھے۔

مزیدخبریں