(24 نیوز) امریکی شہر سان فرانسسکو میں سکھ مظاہرین نے بھارتی قونصل خانے کو آگ لگا دی، رواں سال سان فرانسسکو میں بھارتی قونصل خانے پرسکھ مظاہرین کی طرف سے احتجاج کا دوسرا موقع ہے۔
سان فرانسسکو میں بھارتی قونصل خانے کو آگ لگانے کا واقعہ اتوار کی رات 2 بجے پیش آیا، رواں سال سان فرانسسکو میں بھارتی قونصل خانے پر سکھ مظاہرین کی طرف سے احتجاج کا دوسرا موقع ہے۔
اپریل میں سکھ رہنما امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے بعد سے آزاد خالصتان تحریک میں شدت آئی ہے، فروری 2023ء میں بھی آسٹریلوی شہر برسبین میں 60 ہزار سکھوں نے آزاد خالصتان کے حق میں ووٹ ڈالا تھا جبکہ مارچ 2023ء میں لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کی عمارت پر سکھ مظاہرین نے خالصتانی پرچم لہرایا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: غلامی سے نجات کا دن ، امریکا میں عام تعطیل کا اعلان
بھارتی ترنگا اتار کر خالصتان تحریک کا جھنڈا لہرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، فوٹیج میں سکھ نوجوانوں کو بھارتی ہائی کمیشن سے ترنگا اتار کر خالصتان کا جھنڈا لگاتے دیکھا جاسکتا تھا۔
خیال رہے مودی کے گزشتہ امریکی دورے پر بھی سکھ مظاہرین اور انسانی حقوق تنظیموں نے شدید مظاہرے کیے۔