سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ایف آئی اےنے سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی کے کارخاص کے موبائل سے سابق وزیر اعلیٰ کی مبینہ آڈیو برآمد کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز کے فرنٹ مین ملزم محمد زمان کے موبائل سے اہم شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، ملزم کے موبائل فون سے برآمد آڈیوزفرانزک کیلئے ارسال کردی گئی ہے، آڈیوزپرویزالہیٰ اور ملزم کے درمیان رقم کے لین دین کے متعلق ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے ملزم کو شراب کی ترسیل کرتے ہوئے پکڑا تھا، سامنے آ نے والی آڈیو سے سابق وزیر اعلیٰ اور ان کی مبینہ بیوی سارہ انور کے درمیان رابطوں کی بھی تصدیق ہو تی ہے ۔