سپریم کورٹ ججز کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ، نوٹیفکیشن بھی جاری

Jul 04, 2023 | 15:27:PM

(اویس کیانی)چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا  نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے سپریم کورٹ ججز اور چیف جسٹس کی تنخواہ میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،چیف جسٹس آف پاکستان کی ماہانہ تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ سپریم کورٹ ججز کی ماہانہ تنخواہ 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے ہوگی ، ججز کیلئے الاونسز اور دیگر مراعات ا س کے علاوہ ہوں گے ۔ 

یہ بھی پڑھیں:گرمی کے ستائے شہریوں کو حکومت نے بجلی کا جھٹکا دے دیا

صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے آرڈر جاری کردیا ہے، سیلری آف ججز آف سپریم کورٹ آرڈر 2023 کا اطلاق کردیا گیا۔

مزیدخبریں