کپتان بابر اعظم نے فریضہ حج کی روداد سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے حال ہی میں وائرل ہونیوالی ایک ویڈیو میں فریضہ حج کے مبارک سفر کی روداد سنائی۔
اس حوالے سے انہوں نے کہا ’سنتے تھے کہ حج جوانی کا ہی ہے تو یہ بات درست ہے، جوانی میں ہی حج کرلیں جتنا لیٹ کریں گے اتنی مشکل ہوگی‘۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے: پاکستانی سپیشل ایتھلیٹ رضوان احمد نے ملک کا نام روشن کر دیا
انہوں نے اپنی والدہ کے حوالے سے بھی کہا کہ کھلاڑی کے طور پر میرے لیے شاید یہ سب اتنا مشکل نہیں تھا لیکن والدہ نے جس ہمت سے تمام مناسک ادا کیا وہ قابل رشک ہے۔
خیال رہے کہ اس مرتبہ بابر اعظم کیساتھ ساتھ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی فریضہ حج ادا کیا جن میں محمد رضوان اور افتخار احمد شامل ہیں۔