مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے کا کیس، عدالت نے فیصلہ سنادیا

Jul 04, 2023 | 16:01:PM

(24نیوز) نو مئی کو ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون کے آفس کو جلانے کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 17 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا دیا۔

عدالت نے 11 ملزمان کی بعد از گرفتاری درخواست خارج کر دی جبکہ عدالت نے 6 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے فیصلہ سنایا۔ملزمان محمد ضیغم، حذیفہ، ایاز طلعت، انیس احمد، محمد خالد، محمد تنویر، علی احمد، محمد زبیر، عثمان اختر ملزمان میں شامل ہیں۔

مزید پڑھین:  شہرِ اقتدار میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت، نومولود بچی انکیوبیٹر میں جھلس گئی

ملزمان کیخلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ نمبر 367/23 مقدمہ درج ہے۔      

مزیدخبریں