مون سون بارشوں کے پیش نظر وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کے پیش نظر وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود متحرک ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری مون سون سلسلے کے باعث وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود سے چئیرمین این ایچ اے کیپٹن ر خرم آغا نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں چئیرمین این ایچ اے نے وفاقی وزیر کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا ، وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود کی جانب سے فیلڈ دفاتر اور مشینری کو مکمل متحرک کرنے احکامات جاری کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے ہدایت کی کہ تمام فیلڈ افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنائیں،این ایچ اے کا عملہ قومی شاہراہوں کو بحال کرنے کیلئے مون سون بارشوں کے دوران الرٹ رہیں ، این ایچ اے بارشوں کے دوران وفاقی و صوبائی حکومتوں کو تعاون فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، تمام ممبرز، جی ایم اور فیلڈ عملے کو آگاہ کردیں۔