(24 نیوز) سینٹ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ جب بجلی موجود ہے تو کیپسٹی پیمنٹس کی بجائے عوام کو سہولت دیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کااجلاس ہوا جس میں کمیٹی کے تمام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاور ڈویژن حکام نے بریفنگ دی کہ عید کے دنوں میں بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار میگاواٹ تک رہا، ہماری بجلی کی پیداوار 19, 20 ہزارمیگاواٹ تک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر وے پر سفرکرنے والوں کیلئے اہم خبر
چیئرمین سینٹ قائمہ کمیٹی نے کہا کہ جب بجلی موجود ہے تو کیپسٹی پیمنٹس کی بجائے عوام کو سہولت دیں، پیسے تو عوام نے ہی دینے ہیں ان کو بجلی تو دیں، آئی پی پیز کے سسٹم خراب نہیں ہوتے سرکاری کمپنیوں کے کیوں ہوجاتے ہیں۔
چئیرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کی طلب 27 اور پیدوار 20,21 ہزار میگاواٹ ہے، ہمیں اس وقت بدترین صورتحال کا سامنا ہے، آج ہمارے پاس ایندھن خریدنے کے پیسے نہیں ہیں، ہم اس وقت 33 روپے فی یونٹ بجلی بنا رہے ہیں۔