عالمی مارکیٹ میں اضافہ، پاکستان میں سونامسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) مسلسل دوسرے روز بھی فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 17 امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 1929 امریکی ڈالر ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے برعکس ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 2200 روپے کمی کے بعد 205000 روپے ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ڈالر 245 کا ہونے کا امکان ، ماہرین نے بڑا دعویٰ کر دیا
اُدھر دس گرام سونے کی قدر 1887 روپے کم ہو کر 175754 روپے ہوگئی ہے۔
تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قدریں بالترتیب 2500 روپے اور 2143.34 روپے ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 8800 روپے کی تنزلی ریکارڈ کی گئی تھی۔