اوپن مارکیٹ میں روپے کا زور چلنے لگا، ڈالر، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال سب کی قیمتیں کم ہو گئیں

Jul 04, 2023 | 18:07:PM
اوپن مارکیٹ میں روپے کا زور چلنے لگا، ڈالر، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال سب کی قیمتیں کم ہو گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سمیت تمام بڑی کرنسیوں کی قیمت میں کمی آ گئی۔

آئی ایم ایف معاہدہ ہوتے ہی پاکستانی معیشت پر چھائے خطرات کے بادل چھٹنے لگے، معاہدہ ہوتے ہی کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے کو ملا، ڈالر کی قیمت بھی کم ہوئی۔ گزشتہ دو روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 روپے سستا ہو چکا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 290 روپے سے  کم ہو کر 280 روپے تک گرگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سونا مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے سستا

ڈالر کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں یورو 18روپے سستا ہوکر 295 روپے، برطانوی پاونڈ 13 روپے سستا ہوکر 355 روپے، امارتی درہم 3روپے سستا ہوکر 76 روپے اور سعودی ریال 2 روپے 40 پیسے سستا ہوکر 73 روپے تک گرگیا ہے۔