پشاور :تحریک انصاف کا صوبائی سیکٹریٹ بند کردیا گیا

Jul 04, 2023 | 19:41:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز) پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی نے صوبائی سیکریٹریٹ کو بند کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے  ارباب جہانداد نے صوبائی سیکریٹریٹ کو بند کروا کر پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیاں معطل کردی۔

ذرائع کے مطابق سابق ایم پی اے ارباب جہانداد نے  صوبائی سیکرٹریٹ سے پی ٹی آئی کا جھنڈا بھی اتروا دیا گیا،ارباب جہانداد نے احکامات جاری کیے کہ صوبائی سیکرٹریٹ پی ٹی آئی کے مزید سرگرمیوں کےلئے استعمال نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اُس پر تحریک انصاف کا جھنڈا لہرایا جائے گا،صوبائی سیکرٹریٹ کو۹ مئی کے واقِعات کے تناظرمیں بند کیاگیا۔

 یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور اہم وکٹ گرگئی

مزیدخبریں