(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، گرج چمک کےساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے ، ادھر خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ،ایبٹ آباد ،مالاکنڈ، بالاکوٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، چارسدہ ، مردان، پشاور، کوہاٹ ، کرم، بنوں، وزیرستان اورڈی آئی خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،رپورٹ کے مطابق چارسدہ، مردان،نوشہرہ، پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مالاکنڈ، دیر، سوات ، کوہاٹ اور کوہستان میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہناہے کہ پنجاب میں مری، گلیات ، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سرگودھا،میانوالی میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے ،فیصل آباد،جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر،نارووال، سیالکوٹ، ساہیوال میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے ، گوجرانوالہ ، گجرات، منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد ،لاہور، بھکر، لیہ، تونسہ، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ،لاہور، راولپنڈی، جہلم میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے ،اٹک، چکوال ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،منڈی بہاؤالدین، سرگودھا اور فیصل آباد میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے ،دیگر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ”ہمیں یہ انتخابی نشان الاٹ کیا جائے“تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی
رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،زیارت، قلات،خضدار،ژوب اور بارکھان میں چند مقامات پر آندھی اور بارش کا امکان ہے ، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور مرطوب رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے ۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے انتباہ کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے ، موسلادھار بارش کے باعث سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، ، فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ،راولپنڈی، اسلام آباد اور پشاور میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ،جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے ۔
یہ بھی پڑھیں؛ کپتان اسلام آباد میں پیشیوں میں مصروف،پیچھے سے پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گر گئی