ذکاء اشرف کی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کا اعلامیہ واپس لے لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رانا آذر) ممکنہ چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کا اعلان کرنے کے بعد پریس ریلیز ڈیلیٹ کردی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا تھا کہ بورڈ آف گورنرز کا رکن ہونے کی حیثیت سے ذکاء اشرف آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے تاہم بعد میں پریس ریلیز واپس لے لی گئی۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں 9 سے 16 جولائی تک منعقد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: شدید بارش اور آندھی کے باعث سپورٹس بورڈ کی بجلی 24 گھنٹوں سے بند، کھلاڑی پریشان
پی سی بی کے اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں ذکاء اشرف کے ہمراہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر بھی شریک ہوں گے۔
آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں ذکا اشرف اور سلمان نصیر کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی نمائندگی کی منظوری پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین احمد شہزاد فاروق رانا نے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اعلامیہ مذکورہ غلط فہمی کی بنیاد پر جاری ہوا جس سے پہلے ذکاء اشرف کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔