(ویب ڈیسک) پنڈی ایکسپریس کہلانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے اپنی زندگی پر بننے والے بائیوپک کے خلاف عدالت سے سٹے آرڈر لے لیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں سابق گیند باز نے اعلان کیا کہ انہوں نے اپنی زندگی پر بننے والے فلم کی شوٹنگ کے خلاف عدالت سے سٹے آرڈر لے لیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ اللہ کا شکر ہے میں نے مخصوص لوگوں کے گروہ کی جانب سے اپنی زندگی پر فلمائی جانے والی فلم کی شوٹنگ کرنے اور ریلیز کرنے کے خلاف سٹے آرڈر لے لیا ہے، مجھے یہ کرنا پڑا کیونکہ وہ کہانی کی عکس بندی میں معاہدے کی شرائط کع قطع نظر کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کپتان بابر اعظم نے فریضہ حج کی روداد سنا دی
انہوں نے مزید لکھا کہ کوئی بھی بندہ جو اس منصوبے کا حصہ ہے جان لے کہ یہ مکمل طور پر غیرقانونی ہے اور وہ اپنی ساکھ کے کسی بھی قسم کے نقصان کا ذمہ دار خود ہو گا۔