جمائما کی فلم "واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ"نے ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف برطانوی فلمساز جمائما گولڈ اسمتھ کی رومانوی کامیڈی فلم "واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ؟" نے برطانیہ کے نیشنل فلم ایواڈز کا میلہ لوٹ لیا۔
جمائما گولڈ اسمتھ نےاپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے۔انہوں نے نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب سے کچھ یادگار لمحے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ"دکھاوا کرنا کسی کو بھی اچھا نہیں لگتا لیکن یہ بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ ہم نے 4 ایوارڈز جیتے ہیں"۔اُنہوں نے لکھا کہ" فلم "واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ؟" نے بہترین سکرین پلے، بہترین برطانوی فلم، بہترین ہدایتکار اور بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔
View this post on Instagram
No one likes a show off. But wooohooo !!!
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) July 4, 2023
We won 4 awards @NATFilmAwards for our film #whatslovegottodowithit last night & I felt so grateful and happy.
???? Best screenplay
???? Best British Film
???? Best Director
???? Best Supporting Actor
Thank you and well done to the entire… pic.twitter.com/8ad5v4i2hi
واضح رہے کہ جمائما کی فلم "واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ"کی کہانی پاکستان میں روایتی انداز سے کی جانے والی ارینج میریج کے رواج اور رہن سہن کو دکھایا گیا ہے۔
اس فلم کی ہدایتکاری نامور بھارتی ڈائریکٹر شیکھر کپور نے کی ہے جبکہ فلم میں پاکستانی اداکارہ سجل علی، بھارتی اداکارہ شبانہ عظمیٰ سمیت کئی نامور برطانوی فنکاروں نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔