(ویب ڈیسک)امریکی ریاست آرکنسا میں واقع دفاعی پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی، ایک شخص لاپتا ہو گیا۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق دھماکا آرکنسا کے علاقے کیمڈن میں جنرل ڈائنامکس آرڈیننس اینڈ ٹیکٹیکل سسٹم کے پلانٹ میں ہوا، تاحال دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق کمپنی کی جانب سے ابتداعی طور پر معاملے کو پائرو ٹیکنیکس کے باعث حادثہ قرار دیا جا رہا تھا تاہم بعد میں اسے دھماکا قرار دیا گیا۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ شروعاتی طور پر ہم زخمیوں اور متاثرین پر کام کر رہے ہیں، واقعے کی تحقیقات کیلئے حکام کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔
کمپنی نے اپنے بیان میں تصدیق کی دھماکے کے بعد پلانٹ میں پراڈکشن کا عمل روک دیا گیا ہے، ہلاکتوں یا زخمیوں سے متعلق مزید معلومات نہیں دی گئی۔