ہری پور: مسافر وین کھائی میں جا گری، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

Jul 04, 2024 | 09:31:AM
ہری پور: مسافر وین کھائی میں جا گری، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ( ملک شاہد تبسم)ہری پورکے قریب مسافر وین کھائی میں جا گری ،  افسوسناک حادثے میں ایک ہی خاندان کےسات افراد جا ں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مسافروں سے بھری بدقسمت وین صوابی میرا سے اسلام آباد ایئر پورٹ جا رہی تھی کہ چہکائی کے مقام پر وین دو سو فٹ گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں  سات افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دس شدید زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، شدید طوفان اور بارش کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، وین میں ایک ہی خاندان کے 17 افراد سوار تھے، زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت غیر  ہونے کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔