اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 45 پیسے کا ہوگیا

Jul 04, 2024 | 10:50:AM
اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چوتھےروز تیزی کا رجحان دیکھاجارہا ہے،جہاں اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے،جہاں ہنڈریڈ انڈیکس 606 پوائنٹس بڑھ کر 80839 پوائنٹس پر جا پہنچا ہے،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 80 ہزار 233 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 45 پیسے کا ہوگیا، گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالرکی قدر 2 پیسے بڑھ کر 278 روپے 40 پیسے پربند ہوئی،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسےمہنگا ہوکر 280 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔