تھر کےکوئلے نے پاکستان کی قسمت بدلنا شروع کردی:وزیر اعلیٰ سندھ

Jul 04, 2024 | 11:59:AM
تھر کےکوئلے نے پاکستان کی قسمت بدلنا شروع کردی:وزیر اعلیٰ سندھ
کیپشن: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کراچی میں سندھ وژن پر بریفنگ دے دہے ہیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر کےکوئلے نے پاکستان کی قسمت بدلنا شروع کردی ہے۔

کراچی میں سندھ وژن پر بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے تھرکول پاور پروجیکٹ پر کام شروع کیا، سندھ واحد حکومت ہے جس نے تھر میں ایئر پورٹ بنایا، تھر پاکستان کی قسمت بدل دے گا، ہم نے نعرہ لگایا تھا تھر بدلے گا پاکستان، تھر کےکوئلے نے پاکستان کی قسمت بدلنا شروع کردی ہے۔

 مراد علی شاہ نے سندھ ویژن پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاک ٹو کے فیز ون میں 10 جولائی 2019 کو سی او ڈی حاصل ہوا،اس کی لاگت 627 ملین ڈالرز ہے، یہاں سے سالانہ 3.8 ایم ٹی پی اے کوئلہ نکالنے گا، اب تک 2 ملین ٹن سے زیادہ کوئلہ نکالا گیا ہے،فیز ٹو میں 31 دسمبر 2019 کو ایف سی حاصل کیا،اس کی ابتدائی لاگت 235 ملین ڈالرز ہے جبکہ کل لاگت 862 ملین ڈالرز ہے، یہاں سے مزید سالانہ 3.8 ایم ٹی پی اے کوئلہ نکالنے گا یعنی کل 7.6 ایم ٹی پی اے کوئلہ نکالا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 18 ایگزیکیوٹرز اور 130 ڈمپ ٹرک کے ذریعے کو ئلہ نکالا جا رہا ہے،سائنو سندھ سیسورسز بلاک ون مائننگ پروجیکٹ پر کام کر رہا ہے،یہ سی پیک پروجیکٹ ہے جسکا ایف سی 31 دسمبر 2019 کو حاصل ہوا، تھر کول بلاک ون مائننگ پروجیکٹ کی لاگت 1.17 بلین ڈالرز ہے، سالانہ 7.8 ایم ٹی پی اے کوئلہ حاصل کیا جائے گا، 10 ملین بی سی ایم سے زیادہ بوجھ ہٹایا گیا، بلاک ون میں 34 ایگزیکیوٹرز، 120 ڈمپ ٹرک اور 220 ٹرانزٹ کے ذریعے کائلہ نکالا جا رہا ہے، تھر میں اینگرو پاورجین تھر پرائیوٹ لمیٹڈ نے کوئلے سے بجلی پیدا کر رہا ہے۔
 بریفننگ دیتے ہوئےانہوں نے  کہا ہے کہ پاور پروجیکٹ شیڈول سے 3 ماہ پہلے مکمل ہوا، 10 جولائی 2019 سے 660 میگاواٹ یونٹس نیشنل گرڈ کو بجلی فراہم کر رہے ہیں، ابتک 3.5 3.5 گیگا واٹ پر آور سے زیادہ بجلی پیدا کی گئی ہے، سو فیصد آئی ایف سی اور ڈبلیو بی کے ماحولیاتی رہنما خطوط کے مطابق ہے، سندھ حکومت نے اسلام کوٹ میں مائی بختاور ایئرپورٹ قائم کیا، تھر میں بہترین اور اعلیٰ معیار کی سڑکوں کا جال بچھایا گیا ہے۔
تھر کے لوگوں کیلئے تھر فائونڈیشن قائم کی گئی ہے، سندھ حکومت اور سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے تعاون سے چلائی جا رہی ہے،تھر فاؤنڈیشن کا مقصد کول پروجیکٹس سے متاثرین فائدہ پہچانا، مقامی افراد کیلئے روزگار اور تعلیم کے مواقع پیدا کرنا ، سندھ حکومت کی جانب سے دوبارہ آبادکاری کرنا، ماحول کا تحفظ کرنا، تھر فاؤنڈیشن نے اسلام کوٹ میں بہترین ہسپتال بھی قائم کیا ہے۔