بانی پی ٹی آئی سے آج کون کون ملاقات کریگا؟ فہرست فائنل

Jul 04, 2024 | 12:18:PM
بانی پی ٹی آئی سے آج کون کون ملاقات کریگا؟ فہرست فائنل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقات کرنے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی فہرست فائنل ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق جیل میں رؤف حسن، شبلی فراز اور عمر ایوب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے،پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ شہر یار آفریدی، شاندانہ گلزار اور جنید اکبر بھی بانی تحریک انصاف سے ملاقات کرنے والوں میں شامل ہوں گے۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آج پارٹی میں گروپنگ اور تقسیم پر پارٹی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل طلب کیا ہے،گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی نے پارٹی میں گروپنگ کا اعتراف کرتے ہوئے دونوں گروپوں کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے بلانے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا بجلی کے بل کم ہوں گے؟،وزیر خزانہ نے دوٹوک اعلان کردیا