ایف بی آرمیں درجنوں اعلیٰ افسروں کوعہدوں سے ہٹادیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم کےحکم پر ایف بی آرمیں ایک بار پھر اعلی افسران کی چھانٹی،درجنوں افسران کوعہدوں سے ہٹادیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پرایف بی آرمیں درجنوں اعلی افسران کوعہدوں سے ہٹادیا گیا۔گریڈ 20 کے 27 افسران کو عہدوں سے فارغ کر کے خدمات ایف بی آر ایڈمن پول کے سپرد کر دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق افسران کو انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پرعہدوں سے ہٹایا گیا۔ان لینڈ ریونیوسروس گریڈ 20 کے 16،کسٹمز گروپ گریڈ 20 کے 11 افسران کو عہدوں سے فارغ کیا گیا۔
وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ایف بی آر میں افسران کوعہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
پاکستان کسٹمز گریڈ 20 کے کلکٹر اپیلز اسلام آباد ڈاکٹر اختر حسین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔محمد عدنان اکرام ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ لاہور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
اسی طرح ارم مقبول عامر ڈی جی لا اینڈ پراسیکیوشن،نوید اقبال ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ گوادر ،احسن خان کلکٹر کوئٹہ،رضا خان کلکٹر ایڈ جیوڈیکیشن کراچی عہدے سے فارغ کیا گیا۔
ان لینڈ ریونیو گریڈ 20 کےکمشنرز قاضی افضل ، نصیر جنجوعہ اور ظہور احمد کو عہدوں سے فارغ کیا گیا۔کمشنرز محمد عابد ، ہمیرا مریم اور نوید اختر کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ۔
گریڈ 20 کے کمشنرز فضلی ملک ، نوشیروان خان ، رضی الرحمان کو عہدوں سے فارغ کر دیا گیا۔
علاوہ ازیں عاصم خٹک ، خالد قریشی ، محمد علی ، نعیم بابر ، ذوالقرنین،امبرین تارڑ ، عامر رشید شیخ کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔
اس سے قبل وزیراعظم کے حکم پر ایف بی آر کے گریڈ 21،22 کے12 سے زائد افسران کو عہدوں سے ہٹایا گیا تھا۔