(ویب ڈیسک)حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ کردیا، نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5.72 روپے فی یونٹ اضافہ کیا ہے جبکہ بجلی کے صارفین پر فکسڈ چارجز بھی لاگو کردیئےگئے۔
بجلی صارفین کیلئے نرخوں کے نئے سلیب جاری کر دیئے گئے ہر سیلب سے ایک یونٹ بھی اوپر بجلی کے استعمال پر تمام یونٹ پر نیا ریٹ لاگو ہو گا،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ رواں مالی سال کیلئے کیا گیا ہے،بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے کم از کم نرخ 23 روپے 73 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔ 6 ماہ مسلسل 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین سے 26روپے 11 پیسے فی یونٹ وصول کیے جایئں گے۔
100 یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 23 روپے 73 پیسے فی یونٹ مقرر،200 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 25 روپے 53 پیسے فی یونٹ جبکہ 201 سے 300 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 29روپے74 پیسے فی یونٹ مقرر کئے گئےہیں۔
301سے 400 یونٹ استعمال کرنے پر بجلی کا نرخ 32روپے 98 پیسے فی یونٹ ہوگا۔401 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین 34 روپے27 پیسے فی یونٹ،501 سے 600 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 35روپے64 پیسے فی یونٹ مقرر کر دئیے گئے۔
اسی طرح601 سے 700 یونٹ استعمال کرنے پر 36روپے 96 پیسے فی یونٹ ادا کرنے ہوں گے۔700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے پر بجلی کا ریٹ 41روپے 69 پیسے فی یونٹ ہو گا۔
کمرشل صارفین اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نئے نرخ بالرتیب 41 روپے اور 30 روپے فی یونٹ تک مقرر جبکہ زرعی صارفین کے لیے بجلی کے نئے نرخ 22روپے85 پیسے فی یونٹ تک مقررکیے گئے ہیں۔
ملک بھر میں جولائی2024ء سے بجلی کے یہ نئے نرخ لاگو ہوگئے ہیں،پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق بجلی کے نئے ٹیرف زیادہ تر لوگوں کے ماہانہ بل پر تھوڑا سا اثر ڈالیں گے، بجلی کے بلز میں کم سے کم اضافے کیلئے حکومت 440 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 1 کروڑ 68 لاکھ یا 58 فیصد غریب گھریلو صارفین کے لیے اضافہ 2 فیصد سے کم ہوگا، نسبتاً امیر 42 فیصد صارفین کے لیے اوسطاً 9 فیصد اضافہ ہوگا۔
پاور ڈویژن کے مطابق معیشت بہتر ہونے پر بجلی کے نرخوں میں کمی کی توقع ہے، جنوری 2025ء تک تمام صارفین کیلئے بجلی جون 2024ء کے مقابلے اوسطاً 3 فیصد سستی ہونے کی توقع ہے۔
اعلامیہ کے مطابق بجلی شعبے کے مقررہ 75 فیصد لاگت کے پیش نظر فکسڈ چارجز کا اجرا ضروری تھا، ملکی صنعت کے فروغ کیلئے صنعتی شعبہ سے 150 ارب کا بوجھ کم کردیا گیا۔
پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق نیپرا کی سماعت کے بعد بجلی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔