میکسیکو :ٹرک سے تشدد زدہ 19 لاشیں برآمد

Jul 04, 2024 | 15:16:PM
میکسیکو :ٹرک سے تشدد زدہ 19 لاشیں برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)میکسیکو کی جنوبی ریاست چیاپاس میں گوئٹے مالا کی سرحد کے قریب ایک  ٹرک سے 19 لاشیں برآمد ہوئیں۔

ریاستی اٹارنی جنرل کے مطابق ٹرک سے پائی جانے والی لاشوں میں سے 5 افراد کے جسم میں گولیوں کے زخم موجود تھے، لاشوں نے گہرے رنگ کے کپڑے سمیت بارود سے بھری جیکٹس بھی پہنی ہوئی تھیں،میکسیکو کے صدر نے ہلاکتوں کی وجہ کارٹیل(ڈرگز اسمگلنگ)  تشدد سے منسوب کیا اور کہا کہ متاثرین میں سے کچھ گوئٹے مالا کے تارکین وطن تھے۔

صدر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 2 کارٹل گروپس کے درمیان جھگڑا ہوا ہے تاہم علاقے میں موجود لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیاپاس میں تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ کارٹیلس تارکین وطن اور منشیات کی اسمگلنگ کے منافع بخش راستوں پر کنٹرول کیلئے لڑ رہے ہیں اور یہ جنگ سینالووا کارٹیل اور جلسکو نیو جنریشن کارٹیل کے درمیان لڑی جارہی ہے۔