پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آنے کا امکان، متوقع تاریخ سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان اور عرب ممالک میں نئے اسلامی سال کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کر دی گئی ہے۔
فلکیاتی پیرا میٹرز کے مطابق پاکستان میں 7 جولائی کو نئے اسلامی سال 1446 ہجری کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ 7 جولائی کو چاند نظر آنے کی صورت میں ملک میں نئے اسلامی سال کا آغاز 8 جولائی اور یوم عاشور 17 جولائی کو ہو گا۔
چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولاناعبد الخبیر آزاد کی زیرصدارت 6 جولائی کو کوئٹہ میں ہو گا ، کراچی، اسلام آباد اورلاہور میں کے زونل ہیڈ کوارٹرز میں بھی زونل کمیٹی کے اجلاس ہوں گے۔
دوسری جانب یو اے ای میں محرم الحرام کا چاند 6 جولائی کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اس مناسبت سے یو اے ای میں نئے اسلامی سال کا آغاز 7 جولائی کو ہو گا۔