کیمیکل والا دودھ انسانی صحت کیلئے مضر،ڈی جی پنجاب نے عوام کو خبردار کردیا

Jul 04, 2024 | 16:01:PM
کیمیکل والا دودھ انسانی صحت کیلئے مضر،ڈی جی پنجاب نے عوام کو خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کیمیکل والا دودھ انسانی صحت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچاتا ہے ، یہ ہر گز دودھ نہیں ہے بلکہ سفید رنگ کا دودھ سے مماثلت رکھنے والا محلول ہے،جس کا ذائقہ خالص دودھ جیسا ہے نہ اس کی افادیت ہے.

ڈی جی پنجاب فُوڈ اتھارٹی محمد عاصم  جاوید نےعوام کو خبردار کیا کہ وہ اصلی دودھ کی پہچان کیلئے پنجاب فُوڈ اتھارٹی  کے ٹول فری نمبر 1223 پر رابطہ کریں اور ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کی نشاندہی کریں.

انہوں نے کہا کہ کیمیکل والے دودھ میں ڈٹرجنٹ ، فارمالین اور ایفا ٹاکسن جیسے  مضر صحت کیمیکل  استعمال کئے جاتے ہیں تاکہ اس کا رنگ دودھ جیسا دکھائی دے اور اسے دودھ کے طور پر فروخت کیا جا سکے۔

محمد عاصم جاوید نے کہا کہ پنجاب فُوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں صوبے میں متحرک ہیں اور شہر کے داخلی راستوں پر تقریباً 12 سے 132 لاکھ ٹن دودھ چیک صبح اور شام کے اوقات میں چیک کیا جاتا ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی  نے 9 لاکھ لٹر مضر صحت دودھ تلف کیا ہے ، ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمنل میں لائی جاتی ہے لیکن قابلِ توجہ امر ہے کہ انہیں گرفتاری کے  بعد عدالتوں سے ضمانتیں مل جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دودھ ہمیشہ اپنے قابلِ اعتبار گوالے سے لیں اگر ذرا بھی شک ہو تو پنجاب فُوڈ اتھارٹی  کو ٹول فری نمبر پر کال کریں ، لیکٹو سکین مشین کے ذریعے 45 منٹ میں اصلی اور ملاوٹ شدہ دودھ کی پہچان کی جا سکتی ہے ، اگر دودھ مین مطلوبہ مقدار میں فیٹس یعنی چکنائی  موجود نہیں تو اسے ملاوٹ شدہ دودھ ہی تصور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:فلائیٹ میں خاتون کا ڈانس، ویڈیو منظر عام پر آگئی

پنجاب فوڈ اتھارٹی  کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ  ڈیپارٹمنٹ نے گھر میں دودھ چیک کرنے  کی کٹ بنا لی ہے جو پی سی ایس آئی آر لیبارٹری کی منظوری سے عنقریب دستیاب ہو گی۔