ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناکام شاداب خان نجی لیگ میں کامیابی سے کھیلنے لگے

Jul 04, 2024 | 16:33:PM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناکام شاداب خان نجی لیگ میں کامیابی سے کھیلنے لگے
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی دکھانے والے شاداب خان سری لنکن پریمئر لیگ میں آتے ہی کھیلنے لگے۔مسلسل دوسرے میچ میں 4 وکٹیں لے لیں ۔

 ٹی 20 ورلڈکپ میں ناکام اور ناکامی کے ساتھ فل سٹاپ لگانے والے شاداب خان لنکا پریمیئر لیگ میں پھر ایکشن میں آگئے  ہیں۔مسلسل دوسرے روز بھی اپنی ٹیم کیلئے 4 وکٹیں لے لیں۔

پالی کیلے میں ہونے والے میچ میں  گالے مارولز نے179 رنزبنائے۔شاداب خان نے 4 اوورز میں 21 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں لیکن ان کی ٹیم کولمبو سٹرائیکرز ناکام ہوگئی اور 172 رنزتک محدود ہوکر 7 رنزسے ہاری۔شاداب خان  صفر پر گئے۔

یوں شاداب خان نے بیٹنگ میں ذمہ داری نہیں لی۔اپنی ٹیم کو جتوانہ سکے۔

 اس سے قبل پہلے میچ میں بھی شاداب خان نے 4 وکٹیں لی تھیں۔ اس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔