(ویب ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی دکھانے والے شاداب خان سری لنکن پریمئر لیگ میں آتے ہی کھیلنے لگے۔مسلسل دوسرے میچ میں 4 وکٹیں لے لیں ۔
ٹی 20 ورلڈکپ میں ناکام اور ناکامی کے ساتھ فل سٹاپ لگانے والے شاداب خان لنکا پریمیئر لیگ میں پھر ایکشن میں آگئے ہیں۔مسلسل دوسرے روز بھی اپنی ٹیم کیلئے 4 وکٹیں لے لیں۔
پالی کیلے میں ہونے والے میچ میں گالے مارولز نے179 رنزبنائے۔شاداب خان نے 4 اوورز میں 21 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں لیکن ان کی ٹیم کولمبو سٹرائیکرز ناکام ہوگئی اور 172 رنزتک محدود ہوکر 7 رنزسے ہاری۔شاداب خان صفر پر گئے۔
یوں شاداب خان نے بیٹنگ میں ذمہ داری نہیں لی۔اپنی ٹیم کو جتوانہ سکے۔
اس سے قبل پہلے میچ میں بھی شاداب خان نے 4 وکٹیں لی تھیں۔ اس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔