ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس ،پی سی بی کا 210کرکٹرز کے کنٹریکٹس ختم کرنے کا فیصلہ

Jul 04, 2024 | 17:42:PM
ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس ،پی سی بی کا 210کرکٹرز کے کنٹریکٹس ختم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد حماد)چئیر مین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے 210 قومی کرکٹرز کے کنٹریکٹس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،کرکٹرز کو  ماہانہ تنخواہ نہیں دی جائے گی، گزشتہ سال 360 کرکٹرز کو کنٹریکٹس دیئے گئے تھے،اس سال تعداد کم کرکے 150 کردی گئی ہے ، کھلاڑیوں کی تعداد کم کرکے باقی کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھائیں جائیں گے ، نئے کنٹریکٹس حاصل کرنے والے  کرکٹرز  پاکستان کی نئی متعارف کروائی جانے والی ٹاپ چیمپئنز لیگ کھیلیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق کھلاڑیوں کو مینٹو ربنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سابق کپتانوں سمیت سابق ٹیسٹ کرکٹرز سے پی سی بی رابطے میں ہے،معین خان ، انضمام الحق ، ثقلین مشتاق  اور مشتاق احمد سمیت وقار یونس کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے ، مصباح الحق ، شعیب ملک ، یونس خان ، شاہد آفریدی اور  کامران اکمل  کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے متعدد سابق کپتانوں کو بورڈ میں کام کرنے کی پیشکش خود کی  ہے ،پانچ سابق کرکٹرز کو چیمپئنز لیگ میں ٹیموں کا مینٹور بنایا جائے گا،3 سابق کپتانوں کو بورڈ میں اہم ذمہ داریاں دیئے جانے کا امکان ہے ۔