کوٹ ادو: باراتیوں کی بس مسافر وین سے ٹکرا گئی ،4جاں بحق، 40 زخمی

Jul 04, 2024 | 18:41:PM
کوٹ ادو: باراتیوں کی بس مسافر وین سے ٹکرا گئی ،4جاں بحق، 40 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کوٹ ادو میں باراتیوں سے بھری بس دوسری بس ٹکرا گئی، حادثے میں 40 سے زائد افراد زخمی اور 4 باراتی جاں بحق ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق چوک سرور شہید اڈا حسین شاہ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ،جس کے نتیجے میں 4 افراد جانبحق اور 40 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی جانب سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کر دیا گیا ،ایک بس کبیر والا سے باراتیوں کو لے کر لیہ جا رہی تھی جس میں 34 افراد سوار تھے 4 افراد موقع پر جانبحق ہو گئےاور دوسری بس ڈیرہ اسماعیل خان سے ملتان جا رہی تھی جو حادثے کا شکار ہو گئی زخمیوں میں 10 کی حالت تشویشناک ہونے پر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔

،ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس کی جانب سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئ حادثہ گاڑیوں کے اوور ٹیک کے باعث پیش آیا ،تھانہ سرور شہید پولیس ،اور ڈی ایس پی موقع پر پہنچ گئے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ،انتظامیہ کی جانب سے نعشوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کر کے کبیر والا پرائیویٹ ایمبولینس میں روانہ کیا جا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : سیمنٹ مزید مہنگا، فی بوری قیمت کہاں تک پہنچ گئی ؟جانیے