(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے مہنگی بجلی سے پریشان شہریوں کو قیمت میں کمی کی نوید سنادی ہے ۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے،لوڈشیڈنگ کا صوبائی حقوق کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،بلوچستان کو 10ہزار میگاواٹ بجلی دینے کو تیارہیں،ہمیں سالانہ 600ارب روپے کا نقصان ہورہاہے،اگر پیسے نہیں ملیں گے تو بجلی کیسے دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں،پچھلے 3سال میں پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا،امید ہے آہستہ آہستہ مسائل پر قابو پالیں گے، اچھی ریکوری والے علاقے میں 21گھنٹے بجلی بحال رہتی ہے،نقصانات کی حد رکھنے کیلئے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،نیشنل گرڈ کاکسی صوبے سے کوئی تعلق نہیں، بجلی کی قیمت کا بوجھ حکومت نے برداشت کیاہے،آئیسکوریجن میں زیادہ مسائل نہیں،حکومت کی کوشش ہے عوام پربوجھ نہ ڈالا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : سیمنٹ فی بوری 200 روپے مہنگا، قیمت کہاں تک پہنچ گئی ؟جانیے