پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن صدر نے ہڑتال طویل ہونے کا عندیہ دیدیا

Jul 04, 2024 | 19:38:PM
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن صدر نے ہڑتال طویل ہونے کا عندیہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر  کے پیٹرول پمپس پر کل کی ہڑتال کے بینرز آویزاں کر دیئے، ایسوسی ایشن چیئر مین عبدالسمیع خان نے ہڑتال طویل ہونے کا عندیہ دے دیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن  عبدالسمیع خان  کا کہنا ہے کہ ہمارا پیغام واضح ہے،5 جولائی کو ہڑتال کریں گے ، 5 جولائی کی صبح 6 بجے سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس بند کردیں گے ، ہڑتال ایک دن سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے، ڈیلرز کو کہا ہے کہ 4جولائی تک کا پیٹرول پمپس پر رکھیں ، رات سے ملک بھر کے پمپس ڈرائی ہونا شروع ہو جائیں گے ،جب تک حکومت0.5 فیصد انکم ٹیکس  کا فیصلہ واپس نہیں لیتی کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے ،ملک بھر تیرہ ہزار ڈیلرز اپنے پمپ 5 جولائی سے بند کردیں گے ،شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں میں پیٹرول بھروا لیں۔

عبد السمیع خان  نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں وزیر خزانہ ، چیئرمین ایف بی آر ، چیئرمین اوگرا سے ملاقات ہوئی  ہے، ملاقات میں نتیجہ نہ نکلنے کی سبب ہڑتال کر رہے ہیں ، ڈبل ٹیکسیشن آئین  کی خلاف ورزی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : مہنگی بجلی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری ،وفاقی وزیر توانائی نے قیمت میں کمی کی نوید سنا دی

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے اعلان پر لاہور کے ڈیلرز نے بھی کل پیٹرول پمپس بند رکھنے کا فیصلہ  کر لیا، لاہور میں 400 کے قریب پیٹرول پمپس بند رہیں گے ،پیٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کیخلاف ہڑتال کی جارہی ہے ،پولیس ویلفیئر کیجانب سے چلنے والے پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے ، رینجرز کے زیر اہتمام چلنے والے پی ایس پمپ بھی کھلا رہیں گے، نجی کمپنیز آپریٹیڈ پیٹرول پمپس بھی کھلے رہیئں گے۔