کے پی کے میں یکم محرم الحرام کو چھٹی کا اعلان

Jul 04, 2024 | 20:57:PM
کے پی کے میں یکم محرم الحرام کو چھٹی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ 

تفصیلا ت کے مطابق خلیفہ دوم حضرت عمر فاروقؓ کے یوم شہادت اور یکم محرم الحرام کی مناسبت سے خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا، یکم محرم الحرام کی چھٹی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ ماہرین فلکیات نے پاکستان اور عرب ممالک میں نئے اسلامی سال کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی  کی تھی کہ 7 جولائی کو نئے اسلامی سال 1446  ہجری کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، 7 جولائی کو چاند نظر آنے کی صورت میں ملک میں نئے اسلامی  سال کا آغاز  8 جولائی اور یوم عاشور 17 جولائی کو ہو گا،چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولاناعبد الخبیر آزاد کی زیرصدارت 6 جولائی کو کوئٹہ میں  ہو گا ، کراچی، اسلام آباد اورلاہور میں کے زونل ہیڈ کوارٹرز میں بھی زونل کمیٹی کے اجلاس ہوں گے۔