کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے25 ویں یوم شہادت پر افواج پاکستان کا خراج عقیدت
Stay tuned with 24 News HD Android App
( احمد منصور)کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے یوم شہادت پر افواج پاکستان نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کے 25 ویں یوم شہادت پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوں نے بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی مثالی قیادت اور بے مثال جرأت و بہادری ہر قیمت پرپاکستان کے دفاع کیلئے مشعل راہ ہے، کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے کارگل کی جنگ میں لازوال جرأت و بہادری کی بدولت تاریخ میں اپنا نام رقم کیا۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا غیر متزلزل عزم اور مادر وطن سے وفاداری کی بدولت تاریخ میں ان کا نام زندہ رہے گا ۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی شہادت مادر وطن کے دفاع کے لیے افواج پاکستان کی عظیم قربانیوں کی یاد تازہ کرتی رہے گی۔