کوہاٹ:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ۔۔ 6 افراد قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے ڈھیری بانڈہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد موت کی وادی میں جا پہنچے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ جائیداد کے تنازع پر پیش آیا جس میں ملزم ممتاز اور اس کے 2 بیٹوں نے اپنے قریبی رشتے داروں پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے ملزم کے 2 بھائیوں کے 6 بیٹے جاں بحق ہو گئے۔مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم واردات انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہو گئے ۔پولیس نے ملزموں کی تلاشی کے لئے آپریشن شروع کر دیا۔