شادی کےبارے میں بیان : رابی پیرزادہ نے بھی ملالہ کو کھری کھری سنا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ملالہ یوسفزئی کے شادی کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے میدان میں آ گئیں اور کھری کھری سنادیں۔
تفصیلات کے مطابق رابی پیر زادہ نے کہا ہے کہ اُنہیں یہ بیان سُننے کے بعد قوالی کے شہنشاہ نصرت فتح علی یاد آگئے۔سابق گلوکارہ نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’بہن میں نے موسیقی چھوڑ دی ہے، مگر آپ کو دیکھ کر مرحوم نصرت فتح علی خان یاد آگئے، کیا سے کیا ہوگئے دیکھتے دیکھتے۔
واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملالہ یوسفزئی کی دو تصاویر شیئر کیں ، ایک تصویر میں وہ معصوم سی لڑکی ہیں یعنی وہ ملالہ کے بچپن کی تصویر ہے جبکہ اگلی تصویر ملالہ کے حالیہ فوٹو شوٹ کی ہے جو اُنہوں نے برطانوی فیشن میگزین ووگ کے لیے کروایا ہے۔ رابی پیر زادہ نے مزید لکھا ہم مسلمان کسی کے لیے گالیاں یا فسق باتیں نہیں کرتے لیکن ہاں اُمید ضرور کرتے ہیں کہ دین کے حوالے سے منفی بیانات دینے والے افراد ہمارے دینِ اسلام کی نمائندگی نہ کریں۔
بہن میں نے موسیقی چھوڑ دی ہے۔ مگر آپ کو دیکھ کر نصرت فتح علی خان مرحوم یاد آگئے، “کیا سے کیا ہو گیے دیکھتے دیکھتے”
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) June 3, 2021
ہم مسلمان گالیاں یا فسق باتیں نہیں کرتے، صرف امید کرتے ہیں اگر دین کا کلچر نہیں پسند تو دین کو ریپریسنٹ مت کریں۔ اللہ ہم سب کو ہدایت دے، کوئ مکمل نہیں #Malala pic.twitter.com/hMD8nOhMdM
رابی پیرزادہ نے مزید لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ ہم سب کو ہدایت دے کیونکہ ہم میں سے کوئی دین کی تعلیمات سے مکمل نہیں۔
خیال رہے کہ برطانوی فیشن میگزین ووگ کی ویب سائٹ پر ملالہ یوسفزئی کا انٹرویو شائع ہوا تھا جس میں انہوں نے شادی کے حوالے سے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے اب بھی سمجھ نہیں آتا کہ لوگ شادی کیوں کرتے ہیں. کیا یہ ساتھ صرف پارٹنرشپ پر مشتمل نہیں ہوسکتا۔