شوگر سبسڈی اسکینڈل میں نیب راولپنڈی کی تحقیقات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے سابق سیکرٹری تجارت سے پوچھ گچھ مکمل کرلی،سابق سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ نیب کی تفتیشی ٹیم کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔
تفصیلات کے مطابق یونس ڈھاگہ گزشتہ روز نیب کی کمبائن انویسٹیگیشن ٹیم کے روبرو پیش ہوئے تھے، نیب کی ٹیم نے راولپنڈی نے یونس ڈھاگہ سے وزارتی اجلاس کے دوران چینی کی برآمدگی اور چینی کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت سے متعلق پوچھا۔نیب کی تفتیشی ٹیم نے یونس ڈھاگہ سے شوگر ملز کو دی جانے والی سبسڈی سے متعلق بھی پوچھ گچھ کی۔
واضح رہے کہ نیب حکام کو انٹرنیشنل اور لوکل قیمتوں کے تعین کا ریکارڈپیش کیا گیا۔وزارت سے متعلق مختلف سمریز اور ورکنگ پیپر بھی نیب کے سپرد کیے گئے۔ نیب مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تمام متعلقہ ریکارڈ کا جائزہ لے گی۔ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی نگرانی کررہے ہیں۔
خیال رہے نیب کی ٹیم نے 2017 میں وزیرتجارت کے زیرصدارت ہونے والے اجلاسوں سے متعلق بھی تفتیش کی، نیب کی تفتیشی ٹیم نے یونس ڈھاگہ کو سوالنامہ دیکر جلد دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کی ۔
یہ بھی پڑھیں: مشکل دور گزر چکا ، اب وقت بدلے گا:وزیر اعظم