لیڈی ڈیانا کا عروسی لباس پہلی بار نمائش کیلئے پیش

Jun 04, 2021 | 15:56:PM

 (24نیوز)پرنسز آف ویلز، لیڈی ڈیانا نے اپنی شادی کے دن جو عروسی لباس پہنا تھا اسے 25 سالوں میں پہلی بار گزشتہ روز کنسنٹن پیلس میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تاحال کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی شہزادی لیڈی ڈیانا کا شادی کا جوڑا کہانیوں کی پریوں کے لباس سے کم حسین نہیں تھا، اس جوڑے کو 25 سال کی تاریخ میں پہلی بار  نمائش کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔اس جوڑے کو نمائش کے لیے لیڈی ڈیانا کے بیٹوں دی ڈیوک آف کیمبرج، پرنس ولیم اور دی ڈیوک آف سسیکس، پرنس ہیری نے ادھار پر دیا ہے۔

لیڈی ڈیانا نے ڈیزائنر ڈیوڈ اور الزبتھ ایمانوئل کا تیار کردہ یہ عروسی جوڑا  1981ء میں اپنی شادی کی تقریب میں پہنا تھا، لیڈی ڈیانا کا یہ جوڑ ا 10 ہزار موتیوں سے مزین اپنی پوری 25 فٹ لمبی فرشی کے ساتھ نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لیڈی ڈیانا اور پرنس چارلس کی 1981ء  میں ہونے والی شادی سن 1996ء تک چل سکی  تھی، اس کے بعد دونوں نے باہمی رضا مندی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی، سن 1997 میں لیڈی ڈیانا کی روڈ حادثے میں موت واقع ہو گئی تھی۔یہ جوڑا اگلے ماہ پہلی جولائی کو لیڈی ڈیانا کی 60 ویں سالگرہ  کی آمد کے حوالے سے نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:    شادی کی پہلی سالگرہ، شہروز سبزواری کی صدف کنول کو دلچسپ ویڈیو کیساتھ مبارکباد

مزیدخبریں