ٹریفک حادثے میں ماں سمیت تین بچے جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) فیروز پور روڈ کماہاں کے قریب ٹریفک حادثہ، حادثے میں ماں سمیت تین بیٹے جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ تیزی رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ ہے، زندگی ہے تو سب کچھ ہے لیکن تیز رفتاری اور آئے روز ایسے حادثات میں اضافے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ شہریوں کو ان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان میں روڈ اینڈ سیفٹی ایکٹ موجود ہونے کے باوجود اس کا اطلاق نہیں کیا جاتا۔
فیروز پور روڈ کماہاں کے قریب انتہائی افسوس ناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد تیز رفتار بس کی زد میں آگئے۔ مضان نامی شہری 3 بیٹوں، بیٹی اور بیوی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ پیچھے سے تیز رفتاری سے آنے والی بس نے کچل ڈالا۔
جاں بحق ہونے والوں میں والدہ صباء، ایان، احمد اور الماس شامل ہیں۔ باپ اور بیٹی کو زخمی حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ شہری رمضان محلہ شریف پارک کاہنہ کا رہائشی ہے جبکہ پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر کارروائی شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لئے قومی سکواڈز کا اعلان