ایسا پا کستانی کرکٹر جو ایک دن میں 100 چھکے مارنے کی پریکٹس کرتاہے

Jun 04, 2021 | 18:33:PM

ِ(24 نیوز )کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سٹار بلے باز اعظم خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک دن میں 100 چھکے مارنے کی پریکٹس کرتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہو ئے انکا کہنا تھا کہ میری کوشش یہی ہوتی کہ ہر میچ میں زیادہ سے زیادہ باونڈری لگاوں۔ اب میری بیٹنگ کی تعریف کی جارہی ہے، میری بھی کوشش ہوتی ہے کہ مداحوں کی توقعات پر پورا اتروں۔
ایک سو ال کے جوا ب میں اعظم خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں اگر اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کرنے کا موقع ملا تو کوشش ہوگی کہ سنچری اسکور کروں۔ امید ہے کہ پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجاوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:مہوش حیات کا نیا رو پ سا منے آ گیا۔۔تصویریں شیئر

مزیدخبریں