(24 نیوز)بھا رتی میڈیا کی رپو رٹس کے مطابق نوجوان ریپر آدتیہ تیواری کئی گھنٹوں سے دارالحکومت نئی دہلی سے لاپتہ ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی آخری پوسٹوں میں خودکشی کا اشارہ دیا تھا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں نوجوان ریپر اپنی پرانی ویڈیو وائرل ہونے پر تنازع میں الجھ گئے تھے اور انہیں دھمکیاں بھی دی جارہی تھیں۔کچھ صارفین نے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا تاہم انہوں نے اس پر معافی مانگ لی تھی۔
ایک رپو رٹ کے مطابق انہوں نے اپنی آخری پوسٹ میں لکھا تھاکہ مسلسل تنقید نے کمزور کردیا لیکن مجھے امید تھی سب ٹھیک ہوجائے گا۔ ’میں فی الحال دریائے جمنا کے سنسان پل پر کھڑا ہوں جہاں سے دیکھ سکتا ہوں کہ لہریں میرے درد کا جواب دے رہی ہیں۔
اس پوسٹ کے بعد نوجوان ریپر لاپتہ ہوگئے ہیں۔کچھ مداحوں نے کہا ہے کہ یہ خودکشی کا نوٹ ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایسا پا کستانی کرکٹر جو ایک دن میں 100 چھکے مارنے کی پریکٹس کرتاہے